Swat

بریکوٹ،ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو بیٹوں سمیت جاں بحق،اہلیہ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے چار افراد موٹر سائیکل پر کہیں جارہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار محمد زادہ، ان کا 4 سالہ بیٹا سلمان، 2سالہ بیٹا سدیس موقع پر جاں بحق اور محمد زادہ کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔