(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات میں انسپکٹر رینک سے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر رینک سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے محمد نصیر باچا اور سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے دیگر پولیس افسران کو بیج لگائے۔ ترقی پانے والوں میں محمد نصیر باچا، علی باچا، عمر علی، معتبر میاں، شاہ ولی خان، داور خان، محمد سیراج، سردار العلوم، محمد انور، سردار بہادر اور اکرام الحق شامل تھے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ ہر پولیس آفیسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے۔ یہ ان کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس لئے ترقی پانے والے افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔
Swat
