(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر نگرانی کالام اور اشورن مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں درپیش مسائل بارے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی و بحرین سوات، ڈی ایس پی اَپر سوات، نمائندہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام اور دیگر متعلقہ افسران و علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کو کالام اور اشورن مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے انتظامی اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور ان کے حل کیلئے معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کو سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی ٹیم کے ساتھ مل کر فوری طور پر بجلی میٹروں کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Swat