Swat

سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ امجد علی اہلِ خانہ سمیت امریکہ منتقل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے صوبائی رہنما و سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اہلِ خانہ کے ساتھ ملک چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوگئے۔ ڈاکٹر امجد علی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ امریکہ کا پانچ سالہ ویزہ تھا۔ انہوں نے پہلے اہلِ خانہ کو سعودی عرب منتقل کیا اور بعد میں خود سعودی عرب جاکر وہاں سے اہلِ خانہ سمیت امریکہ منتقل ہوگیا۔ ڈاکٹر امجد علی کے خلاف چکدرہ انٹر چینج موٹروے جلانے پر ملاکنڈ اور سوات میں 9 مئی کو کارکنوں کو اشتعال میں لانے کے الزام میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، جن میں وہ عدالتوں سے ضمانت پر ہے۔ ڈاکٹر امجد کے ایک ساتھی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ جب وہ ایک سال جیل میں تھے، تو ڈاکٹر امجد نے جیل میں ان کو کہا تھا کہ وہ جیل سے نکل کر امریکہ منتقل ہو جائیں گے اور وہاں کوئی سٹور خرید کر چلائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔