Swat

کبل کنڈرو،آگ لگنے سے مکان اور لاکھوں کا سامان خاکستر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ کنڈرو میں آگ لگنے سے پورا مکان جل گیا اور لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔ زیور خان نامی شخص کے گھر کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی جس نے باقی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مالکِ مکان کے مطابق عمارت سمیت گھر میں موجود تمام سامان جل گیا اور چالیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائی کرکے آگ بجھا دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔