(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ بنڑ بائی پاس پر تیز رفتار موٹر کار دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سجاد ولد فہیم ساکن برہ بانڈئی جاں بحق ہوا۔ ناصر ساکن برہ بانڈئی سے تیز رفتاری کے باعث موٹر کار بے قابو ہوگئی جس کی ٹکر سے اسفندیار ولد سلطان ساکن ننگولئی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ سین پوڑہ مٹہ میں کاشف ولد سلیم ساکن سین پوڑہ کی فائرنگ سے عارف اللہ ولد ہدایت اللہ ساکن توتکے زخمی ہوگیا۔
Swat
