(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلوں کے لئے ٹیسٹ لیا گیا۔ سوات یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے لئے انتظامات کئے گئے تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے یو نیورسٹی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹیسٹ کے موقع پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔
