Swat

سوات، عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا انٹرویو مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن سوات کے امیدواروں کا انٹرویو مکمل ہوگیا۔ سوات میں قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں کے لئے درجنوں امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف، صدر میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے سوات کے امیدواروں کا انٹرویو کیا اور تمام حلقوں پر انٹرویو کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد اب صوبائی صدر امیر مقام سے مشاورت کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔سب سے پی کے 6 مینگورہ سے 7 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سید صادق عزیز، عبدالرحیم، عمران خان، عصمت علی خان، فضل رحمان نو نو، امجد خان رحیم آباد اور ارشاد علی شامل ہیں۔ این اے3سوات سے صرف ایک امیدوار واجد علی خان نے درخواست جمع کرائی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔