Swat

پی ٹی ایم سوات کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون تحفظ موومنٹ سوات کے رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ گذشتہ روز پی ٹی ایم کے کارکنوں نے منظور پشتون کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ پی ٹی ایم کے رہنماؤں ظفر علی خان، علی حسن، بادشاہ، عجب خان، آفتاب خان اور جواد خان کے وکیل عطاء اللہ جان کے مطابق ان کے موکلین کے خلاف تھانہ مینگورہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، جسے سیل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج سوم کی عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔