Swat

سوات، عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کا مرحلہ مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) عام انتخابات 2024ء سوات میں کاغذاتِ نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 433 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے۔مجموعی طور پر تین قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 136 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے۔ قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 256 فارم وصول کئے گئے تھے۔ این اے ٹو کے لئے 48، این اے تھری کے لئے 40 اور این اے فور کے لئے 48 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 297 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لئے کل 624 فارم وصول کئے گئے تھے۔ پی کے 3 کے لئے 22، پی کے 4 کے لئے 27، پی کے 5 کے لیے 36 اور پی کے 6 کے لئے 50 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پی کے 7 کے لئے 37، پی کے 8 کے لئے 42، پی کے 9 کے لئے 48 اور پی کے ٹین کے لئے 35 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔