(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔ مکان باغ میں قائم چرچ میں تقریبات کا آغاز دعا سے ہوا۔ بش اَپ نے ملک و قوم کے لئے اجتماعی دعا کی۔ اس موقع پر مرد، خواتین اور بچوں نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارک باد دی، کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ایس پی غلام صادق بھی شریک ہوئے۔
Swat
