Swat

آئی جی پی کا دورہئ سوات، کنٹرول سنٹر کا افتتاح

(باخبر سوات ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے ڈی پی اُو آفس میں قائم جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کی طرح باقی ضلعوں میں بھی سنٹر قیام کئے گئے، جبکہ بعض ضلعوں میں اس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اِفادیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول سنٹرز کے قیام کے بعد ان سے منسلک جدید کیمروں کے ذریعے سے جرائم کی روک تھام اور سراغ رسانی عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا۔ ان سنٹرز کا قیام جرائم کی روک تھام اور خاتمے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ بعد میں آئی جی نے روزنامہ باخبر سوات ڈاٹ کام کے دفتر جاکر صحافی فیاض ظفر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔