Swat

سوات،ایک ہی دن چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں ایک ہی دن چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ہفتہ کو علی الصباح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے جس کی شدت 5.1، زیرِ زمین گہرائی 45 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ دوسری بار زلزلے کی شدت 3.5، زیرِ زمین گہرائی93 کلومیٹر، تیسری بار زلزلے کی شدت 4.6 اور زیرِ زمین گہرائی 98 کلومیٹر اور آخری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.6، زیرِ زمین گہرائی 154 کلومیٹر اور تینوں کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔