Swat

اہم راہنما، خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 11اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سلطان گجر، خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے سینئر نائب صدر شمس الرحمان بھی خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ سنگوٹہ ہاؤس میں دو الگ الگ پریس کانفرنسوں میں باقاعدہ طور پر شمولیت اعلان کیاگیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ اِن شاء اللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن اور شیر کی جیت ہوگی، جس کے بعد پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔ نیز اس خطے کی محرومیوں کا ازالہ ہمارا مشن ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔