Swat

سوات، سی آر اے کی جانب سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سی آر اے (کمیونٹی ریزلئینس ایکٹیوی نارتھ) کی جانب سے مدین کے تین گاؤں پکلئی، چر بٹ اور شاگئی کے عوام کے لئے آفات سے بچاؤ کی آگاہی، نشان دہی اورمنصوبہ بندی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔پہلی ورکشاپ اکتوبر کے مہینے میں منعقد کی گئی۔ پنج روزہ یہ ورکشاپ جو کمیونٹی ریسک اسسمنٹ پر تھی۔ اس کے ایک ماہ بعد کمیونٹی رسک ڈیزاسٹر پلاننگ ورکشاپ اور پھر تین دن کا کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے تصور نوٹ ڈوولپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سی آر اے کے منتظمین کے مطابق مدین کے تینوں گاؤں سے 60 افراد نے اس میں حصہ لیا جس میں 45 مرد اور 15 خواتین شامل تھیں۔ ان ورکشاپس کا مقصد آفات اور خطرات سے بچاؤ اور اس کے لئے منصوبہ بندی کرنا تھا، تاکہ یہ لوگ اپنے علاقوں کو مختلف قدرتی آفات سے محفوظ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ خدشات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کرنے، خدشات کی جانچ پڑتال کرنے اور اس کے لئے جامع منصوبہ بندی پر تربیت دی گئی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پہلی ورکشاپ میں ان کو آفات کے بارے میں بتایا گیا کہ آفات کے خطرات سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔