(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑوں پر آگ لگنے کا سلسلہ پھر تیز ہوگیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی پہاڑوں پر آگ لگی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں درخت اور پودے جل کر خاکستر ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق ملم جبہ، تندو ڈاگ، اوڈیگرام، مانیار، دارمئی اور آزاد بانڈہ کے پہاڑوں پرنامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی جس سے قیمتی درخت اور پودے جل گئے۔ پچھلے سال بھی اس طرح پُراَسرار طور پر سوات کے پہاڑوں پر آگ لگی تھی جس سے لاکھوں کی تعداد میں درخت جل گئے تھے۔
Swat
