(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت سروے آف پاکستان کی طرف سے جنگلات کی حد بندی، سروے اور عوامی تحفظات کے بارے میں اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف کنزرویٹر آف فارسٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، کنزرویٹر آف فارسٹ سوات و دیر ڈویژن، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوات فارسٹ ڈویژن، نمائندہ سروے آف پاکستان اور نمائندہ جرگہ نے شرکت کی۔ جرگہ وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو سروے آف پاکستان کی طرف سے جاری جنگلات کی حد بندی و سروے سے عوام کو درپیش مسائل و خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی۔
