Swat

سوات میں بھی یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا گیا۔ زرعی یونیورسٹی سوات اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز سوات کے زیرِ اہتمام مشترکہ طور پر یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا گیا۔ یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے یونیورسٹی سٹاف اور طلبہ نے واک بھی کیا۔ انہوں نے پلے کارڈ اور بینر بھی اُٹھا رکھے تھے، جس پر کشمیر کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ ڈی سی سوات ڈاکٹر قاسم علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی منعقد کی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔