Swat

سابق حکومت کا ”صحت کارڈ“،”ٹرمپ کارڈ“ ثابت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کی سابق حکومت کا ”صحت کارڈ“ امریکی سابق صدر کا ”ٹرمپ کارڈ“ ثابت ہوا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کے حامی آزاد امیدواروں کو اس دفعہ زیادہ ووٹ صحت کارڈکی وجہ سے پڑا۔ گذشتہ روز انتخابات کے موقع پر اکثر خواتین اور بوڑھے افراد نے بتایا کہ اُن کا علاج یا آپریشن صحت کارڈ کی وجہ سے مفت ہوا۔ اس لئے ہم عمران خان کو ووٹ دینے آئے ہیں۔ ایک نوجوان شاہد خان نے کہا کہ میری والدہ کو گردوں کا عارضہ تھا۔ ڈائیلاسز کا عمل ہر ہفتے ہسپتال میں مفت ہوتا تھا۔ میری والدہ کا اب تو انتقال ہوگیا ہے، لیکن میں عمران خان کے نمائندہ کو ووٹ دینے آیا ہوں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔