Swat

سوات، شدید برف باری کے بعد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں شدید برف باری کے بعد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔ بجلی کے کھمبے گرنے سے اکثر علاقوں کی بجلی بھی بند ہوگئی۔ اتور کے بعد پیر کو مینگورہ شہر میں بارش اور مرغزار، ملم جبہ، میاندم، کالام، مہو ڈنڈ، مٹلتان، اُتروڑ اور گبین جبہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی لوگوں کے مطابق تین فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ اکثر بالائی علاقوں کی سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برفیلی علاقوں میں جاتے وقت گاڑی کے ٹائروں کو چین ضرور لگایا کریں، تاکہ حادثات سے بچ سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔