(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے پولیو ورکر اعزاز خان سکنہ یوسی کوکارئی کے لواحقین کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کی جانب سے امدادی چیک دیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے گذشتہ پولیو مہم کے دوران شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے پولیو ورکر اعزاز خان کے والد احمد زیب کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کی جانب سے امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر شہید پولیو ورکر کے والد سے باتیں کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کہا کہ شہید اعزاز خان اور اُن کے اہل و عیال کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے اوراُن کی قربانی کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
Swat