Swat

گورنمنٹ میاں گل عبدالحق کڈنی ہسپتال سوات میں نوکریوں کی بندر بانٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ میاں گل عبدالحق کڈنی ہسپتال سوات (نوازشریف کڈنی ہسپتال) میں غیر قانونی نوکریوں کی بندر بانٹ، ہسپتال کے ایم ایس نے نوکریوں پر پابندی کے باجود سکیل 3 سے 14 تک 42 اسامیاں مشتہر کر دیں۔ ہسپتال کے ایم ایس نے اسامیوں کا اشتہار قانون کے مطابق محکمہ اطلاعات کے ذریعے کرنے کے بجائے براہِ راست پشاور کے تین ڈمی اخبارات میں دیا، تاکہ لوگ پڑھ نہ سکیں۔ وہ اپنی مرضی کے بندے غیر قانونی طریقے سے بھرتی کرسکیں۔ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود ایم ایس میاں گل عبدالحق کڈنی ہسپتال (سابق نواز شریف کڈنی ہسپتال) نے 27 جنوری کو پشاور کے دو اُردو اور ایک انگریزی (ڈمی) اخبارات میں براہِ راست غیر قانونی اشتہارات دیئے۔ ایم ایس نے یہ اشتہارات قانون کے مطابق محکمہ اطلاعات کے ذریعے اس لئے نہیں دئیے۔ کیونکہ محکمہ اطلاعات اشتہارات کثیر الاشاعت اخبارات میں دیتا ہے۔ ان 42 اسامیوں میں سکیل 14 کے سٹینو ٹائپسٹ کی 1، سکیل 12 کے جے سی ڈی ڈائیلاسز کے15، جے سی ٹی(Lithotripsy) کے3، جے سی ٹی (Pathology)کے8، سی ٹی سکین ٹیکنیشن کے1،سب انجینئر سول کے1،سکیل11 کے بائیو میڈیکل ٹیکنیشن کے2، سکیل 8 کے ورکشاپ ٹیکنیشن کے 1، سکیل 7 کے ڈریسر کے 3، سٹور کیپر کے1، بوائیلر آپریٹرکے 1، الیکٹریشن کے 2، جنریٹر آپریٹر کے1، لفٹ آپریٹر کے 1 اور سکیل 3 کے سوئپر کی 2 اسامیاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس ہسپتال کے قیام سے اب تک ہسپتال کا لفٹ فنکشنل نہیں مگر پہلے سے ایک لفٹ آپریٹر موجود ہے۔ اس سلسلے میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرشرافت بلند سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے فون پر موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے دعوت دی کہ ہمارے دفتر آجائیں، وہاں چائے پانی سے تواضع کی جائے گی اور آرام سے اس پر بات کرلی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔