(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ سٹی اور گرد و نواح میں سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے گرین مینگورہ سٹی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے مینگورہ سٹی میں پودے لگا کر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں سٹی میئر شاہد علی خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر منیر حلیم زئی، ٹی ایم اُو نثار خان یوسفزئی ورمحکمہ فارسٹ، ایجوکیشن، پولیس اور دیگر حکام نے پھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں قاری فضل وہاب کی شجرکاری مہم کے حوالے سے اب تک کے اقدامات کو سراہا گیا۔ سٹی مئیر سوات شاہدعلی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر کو خوبصورت اورسرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔
Swat
