(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مسافر فلائنگ کوچ الٹنے سے گاڑی میں سوار 7 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق لنڈاکے کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
