(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے ضلع سوات سے حالیہ تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی اُو سٹی امجد علی خان، ایس ڈی پی اُو بریکوٹ احسان اللہ خان، ایس ڈی پی اُو خوازہ خیلہ شاہین شاہ خان، ڈی ایس پی عزیز الرحمان کے اعزاز میں ڈی پی اُو آفس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان، ایس پی سپیشل برانچ خانزیب اور ایس ڈی پی اُو سیدوشریف حبیب شاہ نے شرکت کی۔ تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی اُو سوات نے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پیز کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہیں۔ آپ تمام نے اپنے فرائض نہایت ایمانداری کیساتھ نبھائے ہیں۔
Swat
