(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کے حوالے سے اجلاس کا انعقادہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ابرار وزیر،اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان، اسسٹنٹ کمشنر چار باغ محمد یار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ ہیڈکوارٹر بابوزئیii منیر حلیم زئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ ریونیو بابوزئی لقمان خان اور بذریعہ لائیو اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس خان، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورہ شاہ،اسسٹنٹ کمشنر کبل جنیدمروت، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبد القیوم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نعمت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان کریم پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کیلئے پیکیج، تحصیل سطح پر کمیٹیوں کے قیام، سب ڈویژنل لسٹ سروے، پیکیج کے تحت ادائیگی کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
Swat
