(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں ایک ہی دن تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سب سے تیز زلزلے کی شدت 5.3، زیرِ زمین گہرائی 86 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے ساتھ لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس سے پہلے ہونے والے زلزلے کی شدت 4.6، گہرائی 105 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ جمعرات کی صبح ہونے والے زلزلے کی شدت 3.6، گہرائی 138 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
Swat
