(باخبر سوات ڈاٹ کام) غالیگے کے علاقہ شنگر دار میں فریقین کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک فریق کے بلال، اس کے والد شیر محمد اور شیر عالم نے فریقِ دوم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھائی معاذ اور امر خان موقع پر جاں بحق اور ان کے والد پیر محمد خان، ہاشم اور حماد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی۔
Swat
