(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانہ”خپل کور“کے سیکڑوں بچوں کے لئے مہر فاونڈیشن نے افطار اور ڈنر کا اہتمام کیا۔ مہر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عالم، خپل کورکے ڈائریکٹر محمد علی اور علاقہ کے معززین نے بھی بچوں کے ساتھ روزہ اِفطار کیا اور بعد میں ڈنر بھی کیا۔ مہر فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں کے لئے مختلف کھانے تیار کئے گئے تھے۔ اس موقع پر بچوں کو تحائف بھی دئے گئے۔ اس موقع پر خپل کور کے ڈائریکٹر محمد علی نے کہا کہ خپل کور میں 8 سے زائد یتیم بچے ہیں۔ ادارے کا ماہانہ خرچہ ایک کروڑ روپے سے زائدہے جو مخیر حضرات دیتے ہیں۔
Swat
