Swat

شالپین، ٹمبر مافیا نے گھنے جنگل کا صفایا کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیلِ خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں ٹمبر مافیا نے گھنے جنگل کا صفایا کردیا۔ کیر ینگل کے جنگل کمپارٹ نمبر8 میں دن رات درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے مل کر جنگل میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور دن رات کٹائی کا عمل شروع ہے۔ اب تک سیکڑوں کی تعداد میں درخت کٹ چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ڈویژن فارسٹ آفیسر محمد وسیم نے رابطہ پر بتایا کہ یہ درخت چھوٹے کاٹے گئے ہیں، تو اس لئے یہ ٹمبر مافیا کی کارروائی نہیں لگتی بلکہ مقامی لوگوں کی کارروائی ہے جن کے خلاف ہم قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔