Swat

دہشت گرد کمانڈر کا تعلق چارباغ کے علاقہ گنڈیرئی سے تھا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دہشت گرد کمانڈر محمد سلیم عرف کمانڈرربانی کا تعلق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ گنڈیرئی سے تھا۔ ربانی2007ء میں کالعدم تحریک طالبان سوات میں شامل ہوا تھا۔ ربانی نے کئی پولیس اہلکاروں اور وی ڈی سی ممبران کو قتل کیا تھا۔ ربانی بم بنانے اورسنائپر چلانے کا ماہر تھا۔ ربانی کا ایک بھائی عمر رحیم اور بیٹے صدام، انعام اللہ، ثناء اللہ، شفیع اللہ اور شریف اللہ کا تعلق بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ہے اور یہ سب مفرور ہیں۔ ربانی 2009ء سے افغانستان میں روپوش تھا۔ وہاں سے وقتاً فوقتاً وہاں سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے وہ افغانستان سے پاکستان منتقل ہوا تھا۔ کمانڈر ربانی کے سرپر حکومت نے پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔