Swat

ملم جبہ،شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقے ملم جبہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیم سنز گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام اسلام آباد سے شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز ملم جبہ اسکی ریزورٹ میں بھی شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں عسکری، سول انتظامیہ، محکمہ جنگلات کے افسران، اہلکاروں، عمائدینِ علاقہ اور سیم سنز گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملم جبہ اسکی ریزورٹ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر وحیداللہ قرار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑے بڑے مسائل پیدا ہورہے ہیں، جس کا نتیجہ بے وقت کی بارشوں کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ اس موقع پر ملم جبہ میں دس ہزار پودے لگائے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔