Swat

مینا بازار بریکوٹ، کچے مکان کی چھت گرگئی،ایک شخص جاں بحق،چار زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مینا بازار بریکوٹ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ اتوار کی دوپہر مکان کی چھت گرنے سے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 55 سالہ دوا خان کی لاش نکال دی۔ باقی افراد ذاکر، سارہ، سہیل اور گلیشا کو شدید زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔