Swat

جہانزیب کالج،لکچرار کے تبادلے کے خلاف پی ایس ایف کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں کالج کے نائب قاصد کی جانب سے لکچرار کے تبادلے کے خلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں کالج سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک گئے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں طلبہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ان کا سمسٹر اختتام پذیر ہونے والا ہے۔ امتحان ایسے وقت میں ایک ایم پی اے کے رشتہ دار نائب قاصد نے ڈیوٹی کی تلقین کرنے پر لکچرار فرزند علی خان یوسف زئی کو راتوں رات تبدیل کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ لکچرار کا تبادلہ منسوخ کیا جائے اور کالج میں سیاسی اثر و رسوخ کو بند کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔