(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سوات کے جج نے جرم ثابت نہ ہونے پر سوات کے قام پرست رہنما بہادر شیر افغان کو بری کردیا۔ ان کی جانب سے وکلا عطااللہ جان اور میر انعام خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج شوکت احمد خان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،جو انہوں نے منگل کو سناتے ہوئے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ بہادر شیر افغان پر تھانہ مٹہ میں 13 جون 2023ء کو انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ مٹہ چوک میں دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے لوگوں کو حکومت کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی تھی۔
Swat
