Swat

سوات پولیس بھرتی،ٹیسٹ میں کئی جعلی امیدوار پکڑے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس میں بھرتی کے لئے جانے والے ٹیسٹ میں 15 جعلی امیدوار پکڑے گئے جن کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔ سوات پولیس میں بھرتی کے لئے دوڑ کے بعد تحریری امتحان ہورہا تھا، جس میں 15 امیدواروں نے اپنی جگہ دوسرے امیدواروں کو ہال میں بٹھایا تھا، جن میں حاضر سروس پولیس بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ایسے پندرہ امیدواروں کو پکڑ کر تھانہ کبل کے حوالات میں بند کردیا۔ ان کے خلاف دفعات419, 420, 468, 471 کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔