Swat

سوات،دکانوں سے چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دکانوں سے چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز بھی کئی دکانوں کا صفایا کیا گیا۔ مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں نامعلوم چوروں نے احسان اللہ کی دکان سے دو لاکھ روپے کا سامان چوری کردیا۔اس علاقہ میں نور بشر کی ٹائر شاپ سے 8 ٹائر سیٹ اور 7 گیلن انجن آئل چوری کرکے لے گئے۔ عبدالرزاق کی زیر تعمیر مارکیٹ سے دس بوری سیمنٹ چوری کرکے لے گئے۔کانجو کے محلہ سیدو بی بی میں نامعلوم چور فضل ربی کی دکان سے تین لاکھ سے زائد کا سامان چوری کرکے لے گئے۔کانجو ہی کے محلہ سید بی بی میں موسیٰ خان کی دکان سے ہزاروں روپے کے موبائل کارڈ چوری کرکے لے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔