Swat

مٹہ لالکو، دولھا کے رشتہ داروں کی ہوائی فائرنگ،دلھن زخمی، خاتون جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ لالکو میں بارات پہنچنے پردولھا کے رشتہ داروں کی ہوائی فائرنگ سے دلھن زخمی اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کے روز حضرت علی کی دلھن کی بارات جب گھر پہنچی تو دولھا کے رشتہ دار میاں عاقل نے خو شی میں ہوئی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شادی والے گھر میں موجود نائلہ دختر وزیر زادہ موقع پر جاں بحق اور دلھن مسماۃ(ع) شدید زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کالاکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں