(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ چونگئی شموزئی میں فریقین کے مابین فائرنگ سے ایک شخص قتل، پولیس کے مطابق گذشتہ روز چونگئی شموزئی میں فریق اول اسد ولد وحید گل عرف گران ساکن چارسدہ، فریقِ دوم میں جعفر، سہیل، گل محمد پسران محبت ساکنان پبی نوشہرہ کے درمیان وقتی تکرار ہوئی جس پر فریقِ دوم جعفر، سہیل اور گل محمد پسران محبت نے فائرنگ کی جس سے اسد ولد وحید گل عرف گران موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن شموزئی میں درج کی گئی۔
Swat
