(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے ایک مدرسہ میں قاری نے 8 سالہ بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی بچے انعام اللہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اُن کا بچہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ابرار حسین ولد رحمداد ساکن سنگٹ فتح پور سوات کے مدرسہ واقع خوازہ خیلہ جاتاہے۔ پیر کو صبح میرا بیٹا سکول گیا تھا، جہاں پر سکول کے استاد نے کہا کہ آپ کا بیٹا زخمی ہے اور تکلیف کی وجہ سے بیٹھ بھی نہیں سکتا، جس پر سکول گیا اور اپنے بچے کی حالت دیکھ کر اس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے گیا۔ پولیس نے دفعہ 37CPA کے تحت ملزم قاری ابرار حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
Swat
