(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں چار سالہ بچی دریائے سوات میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ آسیہ دختر محمد امین والدین کے ساتھ دریائے سوات پر پل کراس کر رہی تھی کہ لکڑی کے پل پر توازن خراب ہونے کی وجہ سے بچی دریا میں گر گئی۔ بعد میں مقامی لوگوں نے بحرین کے مقام پر بچی کی لاش کو دریا سے نکال دیا۔
Swat
