(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین سانحہ کے بعد تحقیقات کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کی قیادت میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی خصوصی ٹیم نے مظاہرین کی پہچان سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شروع کردی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مظاہرین کے خلاف ایف آئ آر درج ہوئی ہے ان کی تعداد سیکڑوں میں بتائی گئی ہے۔ سوات کے تمام علاقوں میں امن ہے اور سانحہ مدین پر لوگ سوگوار ہیں۔
Swat
