Swat

سانحہ مدین، 23 گرفتار ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردئیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ مدین میں گرفتار 23 ملزمان کو دس روہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے میں نامزد باقی ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے گئے۔ مدین پولیس اسٹیشن میں 302, 324, 353, 436, 427, 460, 341, 186, 148, 149PPC, 11-WW & 7-ATA دفعات درج کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں میاں مزمل بلال، صدیق احمد، ادریس، سعید اللہ، مراد علی، فیصل، مراد علی شاہ، عثمان خان، محمد رحیم، گلشن اقبال،عمر واحد، طاہر، زہین، یاسین، مظفر شاہ، صدام حسین، الطاف حسین، گوہر علی، شفیق احمد اور قاری عطاء اللہ شامل ہیں۔ ممتاز حسین، خیر الوہاب، یاسر، حنیف، جمشید، حماد، رفیع اللہ، ثناء ا للہ، عارف، مسعود شاہ، حضرت قاسم، ایوب محمد، عبداللہ، پرویز احمد، مبارک، مہران خان، فصیح اللہ، عثمان، منور شاہ، بلال احمد، نصیر اور شیراز احمد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں