(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ حج پر جانے والے سی اینڈ ڈبلیوسوات کے ایکسین کا چارج ایس ای پشاور کو سونپ کرمنظورِ نظر افراد میں راتوں رات کروڑوں روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ کونسے قانون کے تحت مقامی ایس ای اور ایکسین کی بجائے پشاور کے جونیئر ایس ای کو اضافی چارج دیا گیا اور چار ج لینے کے بعد مذکورہ ایس ای منظورِ نظر افراد میں چیک تقسیم کرنے کیلئے صرف ایک دفعہ دفتر آیا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کرپشن کیلئے ان کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔
Swat
