Swat

سوات،نجی ہسپتالوں میں ”صحت کارڈ“ پر آپریشن کا سلسلہ بند کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سرجنز نے نجی ہسپتالوں میں ”صحت کارڈ“ پر آپریشن کا سلسلہ بند کردیا۔ سوسائٹی آف سرجنز کے مطابق صحت کارڈ پر ان کو بہت کم رقم دی جارہی تھی، جس کے باوجود خدمت کے طور پر ڈاکٹر مریضوں کے آپریشن کر رہے تھے، لیکن اب صحت کارڈ پر آپریشن کے لئے جن سامان کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ ناقص ہے۔ ان سے مریضوں کو آپریشن کے بعد انفیکشن ہورہا ہے۔ انفیکشن آنے کے بعد تمام سرجنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک انشورنس کمپنی معیاری آلاتِ سرجری اور معیاری ادویہ کا انتخاب نہیں کرتی، اُس وقت تک نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹر صحت کارڈ پر مریضوں کا آپریشن نہیں کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔