(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ بھٹی میں سوتیلی ماں نے 9 سالہ بچے کا جسم گرم لوہے سے داغ دیا۔ پیر محمد خان کی اہلیہ اپنے شوہر کے سامنے 9 سالہ سوتیلے بیٹے حمزہ پر ہر قسم کا تشدد کرتی ہے اور وقتا فوقتا لوہا گرم کرکے بچے کے جسم کے مختلف حصوں کو داغتی ہے، جس کی وجہ سے بچے کا پورا جسم داغ دار ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز جب ماں بچے کو گرم لوہے کے راڈ سے داغ رہی تھی، تو پڑوسیوں نے چیخ چیخ کر پولیس کو اطلاع دی۔ نتیجتا پولیس نے بچے کے والد کو گرفتار کرلیا۔
Swat