Swat

مٹہ ٹانگار،نجی سکول کی چھت گرگئی، 6 بچے زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 6 بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سکول کے ایک کمرے کی کچی چھت بارشوں کی وجہ سے خستہ حال ہوئی تھی۔ گذشتہ روز جب نرسری کے طلبہ کلاس روم میں بیٹھے تھے، تو اس دوران چھت ان پر آگری جس کے نتیجے میں 6 بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو زخمی حالت میں بچوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔