(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش سے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور کم اور بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ میدانی علاقوں میں چند دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا، لیکن گذشتہ روزہونے والی بارش سے گرمی کا زور کم ہوگیا۔ ملم جبہ اور کالام سمیت بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو بھی سوات میں بارش کا امکان ہے۔
Swat
