(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ مکانباغ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز مکانباغ میں نعمان ولد سید محمد ساکن مکانباغ نے اپنے چچا عاصم اللہ ولد محمد گل جو کہ سرکاری اسکول میں استاد تھا، کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان نے پارٹی کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
Swat
