(باخبر سوات ڈاٹ کام)گرین گروتھ سٹریٹجی ”بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو“ شجر کاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے شجر کاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے دفتر کے کمپاؤنڈ میں پودا لگایااور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات فرہاد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبیداللہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے غیور عوام اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر پودے لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ بھی ہے اور سماجی ذمہ داری بھی۔ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ پودا لگانا کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
Swat
